i پاکستان

عمران خان کابینہ نے آئی پی پیز کو ریلیف دیا، عوام کو جلد خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے،اویس لغاریتازترین

September 05, 2024

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے عمران خان کی حکومت پر آئی پی پیز کو ریلیف دینے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آئی پی پیز معاملات پر جلد خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے۔۔ایک انٹرویو میں اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ نے 2019کی محمد علی رپورٹ کے بعد آئی پی پیز کو ریلیف دیا تھا، اس رپورٹ کے بعد بڑا موقع جان بوجھ کر ضائع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بہت بڑا موقع شاید جان بوجھ کر ضائع کیا، آج کل کے حالات آئی پی پیز، عوام اور ملک کیلیے اچھے نہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عوام کو آئی پی پیز معاملات پر جلد خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات سے صارفین کو 600 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے، جتنے بھی پلانٹس لگائے گئے ان سب سے بات چیت جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی