i پاکستان

عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرتازترین

March 30, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی مظہرالحسن نے دائرکی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ہیں، 23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا، اظہر مشوانی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گرین ٹان میں درج کرایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی