i پاکستان

عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکمتازترین

April 26, 2023

لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے افتخار رسول گھمن کی درخواست پر سماعت کی،سیشن عدالت نے ملزم افتخار رسول گھمن کو ایک لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم افتخار رسول گھمن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو فوری رہا کردیا جائے،واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی