i پاکستان

عمران خان کے بغیر اس ملک کا نظام حکومت نہیں چلے گا،خان کو فورا ًرہا کیا جائے، ملک عامر ڈوگرتازترین

August 09, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عقل کے اندھوں کو یہ بات سمجھ آ جانی چاہیے کہ عمران خان کے بغیر اس ملک کا نظام حکومت نہیں چلے گا،عمران خان کو فورا رہا کیا جائے،وہ ضمیر کا قیدی ہے اور بیگناہ سزا بھگت رہا ہے،14 اگست کو پاکستانی عوام گھروں اور گاڑیوں میں تحریک انصاف اور پاکستان کے جھنڈے لہرا کر تحریک انصاف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ چند ناعاقبت اندیش لوگ ہیں جو کہ نہیں چاہتے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رہا ہوں،حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پارلیمنٹ اور عدلیہ آمنے سامنے اگئی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ حکومت مزید دو مہینے نہیں چل سکے گی،عوام اپنے بچوں سمیت خود سوزیوں پر مجبور ہیں،مہنگائی کی وجہ سے لوگ گھروں سے سڑکوں پر آگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی