i پاکستان

عمران خان چاہتے ہیں اگلا آرمی چیف انکی مرضی کا ہو، رانا مشہودتازترین

September 20, 2022

رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں اگلا آرمی چیف انکی مرضی کا ہو، عمران خان نے کل کہا کہ اگلے دو ماہ تک اقتدار میں نہ آیا تو ہم سب کچھ کھو دیں گے ، عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں وہ پہلے ہی قوم کا اعتماد کھو چکے ہیں،ان کے منفی عزائم پاکستانیوں کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عنقریب فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ،پنکی پیرنی کیسز کے جرم میں عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، بجلی کے بلز، پٹرول ، روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں مہنگی ہونے کے ذمہ دار عمران خان اور انکی جماعت ہے لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف مہنگائی کا جن اگلے چند ماہ میں قابو کر کے دکھائیں گے، وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب پوری دنیا کیلئے روڈ میپ ہوگا، شہباز شریف صرف پاکستان کی نہیں پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم اسلامو فوبیا کے خلاف یو این کے اندر آواز اٹھائیں گے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی