i پاکستان

عمران خان اور اسد عمر نے 100 سے زائد مقدمات پر عدالت سے رجوع کرلیاتازترین

May 02, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر نے مقدمات سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے خود سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف 100 سے زائد مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکن تاحال غائب ہیں جن پر درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی