i پاکستان

عمران اور بشری کی طلبی کے نیب کال اپ نوٹسز کیخلاف کیس کی کازلسٹ منسوختازترین

June 04, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئی نیب انکوائری میں طلبی کے نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی کازلسٹ بنچ کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے نئی نیب انکوائری میں نیب طلبی کے نوٹس چیلنج کر رکھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی