i پاکستان

عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتویتازترین

May 07, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف درخواست پر کارروائی ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمر سرفراز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہیں کی، پولیس نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت دہشت گردی عدالت کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ عدالت عالیہ نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ دینے کیخلاف درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی