قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے گیلری میں بیٹھے ہوئے فارم 45 کے تحت آٹھ فروری 2024 کو جیتنے والے امیدواروں کو خوش امدید کہا تو اپوزیشن نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا،پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی گیلری میں جیتنے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیٹھے ہوئے ہیں۔میں ان کو خوش امدید کہتا ہوں ،جن میں فارم 45 کے تحت ملک بھر سے جیتنے والے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی گیلری میں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے باقاعدہ ان ممبران اسمبلی کی طرف اشارہ کیا تو اپوزیشن اراکین نے زبردست تالیوں کی گونج میں ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر گیلری میں بیٹھے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے فارم 45 کے تحت جتنے والے امیدواروں نے باقاعدہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر وکٹری کا نشان بنایا،اس سے قبل جب وہ گیلریوں میں داخل ہوئے تو اپوزیشن اراکین نے ان کو دیکھ کر پرجوش نعروں کا سلسلہ شروع کر دیا اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے بھی لگائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی