i پاکستان

آمدن سے زائداثاثہ جات،عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں10اپریل تک توسیعتازترین

March 28, 2023

احتساب عدالت لاہورمیں آمدن سیزائداثاثہ جات انکوائری،عثمان بزدار کورونامیں مبتلا،عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں10اپریل تک توسیع کردی۔عدالت نے عثمان بزدارکی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔ نیب نے عثمان بزدارکیخلاف آمدن سیزائداثاتہ جات کی انکوائری شروع کررکھی ہے پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ عثمان بزدارنے نیب سوالنامے کاجواب ابھی تک جمع نہیں کرایا۔عدالت نے نیب تفتیشی آفیسرسے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی