i پاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار کو حاضری سے مستقل استثنی مل گیاتازترین

November 14, 2022

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حاضری سے مستقل استثنی کی درخوست دائر کی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست کو منظور کرلیا جبکہ اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق جواب آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی