i پاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، بزدارکی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاریتازترین

April 12, 2023

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزادر کو تفتیشی سے تعاون کا حکم دیدیا، تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کے مطابق عثمان بزادرنے سوالات کے جوابات نہیں دئیے۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر جلد از جلد انکوائری مکمل کریں، عدالت سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتی ہے، حاضری معافی میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہیں، عثمان بزدارعدالت پیش نہیں ہوئے۔ تحریری حکم کے مطابق درخواست کے ساتھ ڈی جی خان ہسپتال کی رپورٹس لگائی گئی ہیں ،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے تحریری حکم جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی