i پاکستان

علی امین کی واپسی گرفتاری کا کہنے والوں پر طمانچہ ہے،فیصل کریم کنڈیتازترین

October 07, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کی اچانک واپسی پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور سیاست کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے تھے، اب بھی خود روپوش ہوئے۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ چاہتے تھے کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی