پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دی،دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی سے آگے بڑھتی ہے،24 نومبر کے احتجاج کے لیے ہم نے حکمتِ عملی تبدیل کر لی ہے، بشری بی بی غیر سیاسی ہیں، جو حکم اور ہدایات ملتی ہیں وہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسد قیصر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دی۔ اب دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے، آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کون سا راستہ ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بشری بی بی غیر سیاسی ہیں، احکامات اور ہدایات صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لیے ہم نے حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے ، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اور باقی اضلاع کے کارکن مختلف روٹس سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی