انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور انسداددہشتگری عدالت پیش ہوئے۔ سابق سینیٹر شبلی فراز بھی ایس ایس پی انویسٹی گیشن،تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، جج طاہر عباس سپرا نے آئی او سے استفسار کیا کہ شبلی فراز آپ کو تفتیش کے لیے چاہیئے جس پر تفتیشی افسر نے کہاکہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی ۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت کی درخواست دائر ہوئی، بریت بھی ہوگئی ، ایک کے لیے تفتیشی کہہ رہا کہ شواہد موجود نہیں ہے باقی کا کیا ہوگا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی