وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ، جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ دیکھ لیں آئندہ کوئی درخواست ایسے یہاں نہ آئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر کوئی پابندی نہیں،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ دیکھ لیں آئندہ کوئی درخواست ایسے یہاں نہ آئے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ انہوں نے کوآرڈینیٹر مقرر کئے ہیں، جسٹس ارباب طاہر نے کہاہ وہ کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا تواغوا ہو چکے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ ان کے علاوہ کوآرڈینیٹر بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ بھی ہیں،کوآرڈینیٹر پہلے طے کر لیتے ہیں اور ہم ملاقات کروا دیتے ہیں،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ملاقات پر پابندی کیوں لگاتے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ سکیورٹی خدشات کے باعث ہوم ڈیپارٹمنٹ پابندی عائد کرتا ہے،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر پابندی نہ ہونے پر درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی