خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہیا ور انہیں گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کر دیں۔فیصل کریم کنڈی وزیرِ اعلی ہائوس میں گرینڈ جرگے میں شریک ہوں گے، جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گیاہے۔گرینڈ جرگے میں امن و امان کی صورت حال، پشتون قومی جرگہ اور مختلف امور پر بات ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی