i پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی کا شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارتازترین

February 07, 2023

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی قدرتی آفت او راس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام کی عوام کے نام تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شدید ترین زلزلہ سے ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برادر اسلامی ممالک بالخصوص اعوام ،متاثرہ خاندانوں اور حکومتوں سے اظہار تعزیت کیاہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجید ہ اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ۔ دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے ۔ انہوںنے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی