عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبر پختونخوا کے پرفضا مقامات کا رخ کیا، محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5لاکھ 83ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25ہزار سے زائد سیاح آئے تھے۔سب سے زیادہ 2لاکھ 37ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مالم جبہ میں 1لاکھ 51ہزار900، وادی کمراٹ میں 92ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔ وادی چترال میں 24ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی