قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے،معاشی استحکام کے بغیر عوام کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی، قومی مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لانے کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، جنوبی پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بڑے پیمانے پر لوگ مستفید ہو رہے ہیں، مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، قائمقام صدر نے کہا جنوبی پنجاب میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات چیت شروع ہو چکی ہے، قائم مقام صدر نے عوامی خدمت کو ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی