i پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے، چند مقامات پر بارش کا امکانتازترین

June 06, 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔اس دوران سب سے زیادہ بارش پٹن میں 17، مالم جبہ 15، سیدوشریف 14، پاراچنار، بالاکوٹ 9، کاکول، کالام 8، تخت بھائی 4، پشاور (ایئر پورٹ، سٹی) 3، باچاخان (ایئرپورٹ) 2، دیر (بالائی، زیریں) 2، چراٹ 2، بنوں میں ایک ملی میٹر ہوئی۔اسی طرح منڈی بہاالدین میں 16، جوہر آباد 14، مری، ڈیرہ غازی خان 10، منگلا 9، چکوال 8، سرگودھا 7، اسلام آباد (سٹی، سیدپور 6، ایئرپورٹ، گولڑہ 3، بوکرہ 2)، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 5، شمس آباد 3)، جہلم 5، اٹک 2، حافظ آباد، ملتان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔چلاس 3، استور 0 2، سکردو ایک، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی) 3، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 3 اور کوٹلی میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی