i پاکستان

آئیسکو صارفین کی شکایات حل کرنے میں ناکامتازترین

August 30, 2024

نجی ہائوسنگ سوسائٹی میڈیا ٹائون میں واقع آئیسکوآفس کا عملہ صارفین کی شکایات حل کرنے میں ناکام ہوگیا،شہری آئے روز دفتر کے چکر لگا لگا کر تنگ آگئے ،ایس ڈی او اور لائن مین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا ٹائون میں واقع آئیسکوآفس کا عملہ شہریوں کی شکایات حل کرنے کی بجائے انھیں روز روز دفتر کے چکر لگوا تا رہتا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ خود کمپلینٹ آفس جا کر بار بار اپنی شکایات درج کراتے ہیں اسکے باوجود ایس ڈی او اورلائن مین کی جانب سے ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے وہ ہر روز آئیسکوآفس کے چکر لگا لگا کر تنگ آگئے ہیں۔شہریوں نے وفاقی وزیر بجلی و پانی، آئیسکو چیف اور متعلقہ ایکسیئن سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی او عثمان حیدر اور لائن مین فرحان کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایسے افسران کو تعینات کیا جائے جو عوام کی شکایات کا ازالہ کر سکیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی