i پاکستان

آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری ملکی تاریخ میں سنگِ میل ہے،گورنر پنجابتازترین

October 21, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پرمنظور کرنا ملک کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر زرداری، بلاول بھٹو، ن لیگ اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی