i پاکستان

آئینی ترمیم کی منظوری، اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے بہت بڑا سرپرائز ڈے ہے، عظمی بخاریتازترین

October 21, 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں جس نے بھی رول ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے،ججز کیخلاف کردار کشی مہم چلانے والے عدلیہ کے ہمدرد بن گئے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ججز اورانکی فیملیز کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں ۔ آئینی ترمیم سے جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف سیاسی جماعت کم اور یتیموں کا گروہ زیادہ بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنی گندی سیاست کے لیے پہلے طلبا کو اشتعال دلایا اوراب وہ وکلاہ سے باہر نکلنے کی اپیلیں کر رہی ہے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں۔عظمی بخاری نے چیف جسٹس قاضی عیسی فائز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی عیسی کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بھی بہت بڑا سرپرائز ڈے ہے۔عظمی بخاری کا آئینی ترمیم کی منظوری پر کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں، آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت کے بجائے سیاسی یتیموں کا گروہ بنا چکا ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا پی ٹی آئی نے کہا کہ گندی سیاست کے لیے پہلے طلبا کو اشتعال دلایا اور اب وکلا کو دلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی