i پاکستان

آئین وقانون کے عزم وعہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے ، چیئرمین پی ٹی آئیتازترین

March 16, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے زمان پارک میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کو سراہتے ہیں آئین وقانون کے عزم وعہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے ، جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران کان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، سپریم کورٹ بار کا آئین وقانون کی حکمرانی پر مضبوط موقف ہے ، انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کے بیان کو سراہتے رہیں، میری پارٹی کی بنیادی قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر رکھی گئی ، ہم اپنے اس عزم وعہد پر پوری استقامت سے کاربند رہیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی