چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ زرداری نے بنایا تھا، اس سے متعلق قانون میں کچھ نہیں۔ اسلام آباد میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ یہ عہدے اپنے رشتہ داروں میں بانٹ رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جتنے بھی ادارے ہیں انہیں خود کو بدلناہوگا، اس سے عدالت کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوگا، جرم کرنیوالے کو سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کیلئے نکلے اور ان کیخلاف بولے تو مقدمات درج کرلیے جاتے ہیں، انہوں نے ہمارے خلاف جتنی بھی کارروائیاں کیں وہ سب عدالتوں سے ختم ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ہی اسمبلی میں بیٹھے ہیں، ابھی تک ان سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی