i پاکستان

آئی جی سندھ کا غیر متعلقہ افراد کو دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکمتازترین

February 24, 2023

آئی جی سندھ نے صوبے میں غیر متعلقہ افراد کی دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا،سندھ میں غیر متعلقہ افراد کو دی گئی غیرضروری پولیس سکیورٹی پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہم احکامات جاری کیے ہیں اور محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا ہے،آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیرمتعلقہ افراد کو پولیس سکیورٹی دی گئی ہے، تمام افسران سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ غیرمتعلقہ افراد کوپولیس سکیورٹی نہیں دی،انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی