i پاکستان

آئی جی پنجاب سینئر پولیس افسران کے ہمراہ دورہ رحیم یار خان ، کچہ ماچھکہ میںجائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہتازترین

August 23, 2024

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلی قیادت کے ہمراہ کچہ ماچھکہ پہنچے جہاں پر انہوں نے جائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہ کیا ۔ آئی جی پنجاب نے کچہ ماچھکہ سانحہ کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور سینئر پولیس افسران نے سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ کچہ ماچھکہ کے سانحہ میں گزشتہ رات ڈاکوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ رحیم یار خان پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ملک و قوم کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کا مورال پست نہیں کر سکتیں، کچہ کے ڈاکوں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی