i پاکستان

آئی جی پنجاب، سیکرٹری ہوم پنجاب کا رات گئے کالا باغ میانوالی کا دورہتازترین

August 27, 2024

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹری ہوم پنجاب نور الامین مینگل نے رات گئے کالا باغ میانوالی کا دورہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہوم پنجاب نے کالاباغ میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ہوم پنجاب کی دونوں مکاتب کو پرامن رہنے کی تلقین اور کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد اور رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر، علما کرام، کمیونٹی لیڈرز, سکیورٹی اداروں کے تعاون سے امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر حافظ زبیر حسن ڈویژنل امن کمیٹی لاہور، نائب مہتمم جامع اشرفیہ لاہور، مفتی راغب نعیمی چئیرمن اسلامی نظریاتی کونسل، قاسم علی قاسمی جامع المنظر ماڈل ٹاون لاہور اور علما کرام سرگودھا و ڈسٹرکٹ میانوالی بھی ہمراہ تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب سمیت سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی