عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے نئے قرض پروگرام کیلئے ریٹرن درخواست تیار کر لی گئی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران نئے قرض پروگرام کیلئے 2درخواستیں کریں گے، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور کلائمیٹ چینج کیلئے اضافی فنڈ کیلئے درخواستیں کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات اور مختص بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف حکام کیلئے بریفنگ تیار کی گئی ہے، گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے دوران معاشی اعشاریوں سے آگاہ کریں گے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت کے نتیجے میں آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا، مشن نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم کیساتھ کام کرے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم عالمی بینک کے حکام سے ملاقات کے دوران بھی فنانسنگ بڑھانے کیلئے بات چیت کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی