پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت،آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا، مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئیں،ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی درخواست منظور ہوئی، دوسری درخواست پر مشن دورہ پاکستان کے دوران جائزہ لے گا، ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض لے سکے گا۔ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی