پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرلی،نجی ٹی وی کے مطابق 727ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی اسٹریٹیجی تیار کرلی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے میں سست روی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے تحت پہلے 6ماہ میں صرف 151ارب روپے خرچ کیے گئے، ترقیاتی بجٹ میں 350ارب تک کمی ہو سکتی ہے جس سے مختلف وزارتوں کے کئی منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں جن میں صحت، تعلیم، ہائوسنگ، خوراک اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی