i پاکستان

آئی ایم ایف کا 2 پاور پلانٹس اور سٹیل مل کی فوری نجکاری کا مطالبہتازترین

February 06, 2023

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف )نے 2 پاور پلانٹس اور سٹیل مل کی فوری نجکاری کا مطالبہ کر دیا،آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی(آج) منگل تک ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے ، نجکاری کمیشن دونوں پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے، پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان(آج) منگل تک آئی ایم ایف کیساتھ فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سٹیل ملز کی بھی فوری نجکاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی(آج) منگل تک ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی