آئی ایم ایف کیایگزیکٹو بورڈ کے 18ستمبر تک کے اجلاسوں کاکیلنڈر جاری کردیاگیا،پاکستان کا 7 ارب ڈالر کیقرض پروگرام کی منظوری نئے کیلنڈر میں بھی شامل نہیں ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کوکوششوں کیباوجود بیرونی فائنسنگ گیپ پوراکرنے میں ابھی تک مشکلات کاسامناہے،18ستمبرکوایگزیکٹو بورڈسرینام کے 7ویں جائزہ کی منظوری دے گا۔ اس سے پہلے بورڈ کے 9 اور 13ستمبر کیاجلاسوں کاکیلنڈرجاری ہوا تھا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کیاجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے،13ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کیدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا،پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد ہی پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 3سے 5ارب ڈالرکیایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کاسامنا ہے،پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کیلئیدرخواست کرچکا ہے،پاکستان کی اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35کروڑڈالرقرض کی درخواست بھی کرچکا ہے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1ارب ڈالر کیلئیقرض کی بھی درخواست کر چکا ہے۔ پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کرچکا ہے،سعودی عرب کیساتھ مخر ادائیگیوں پرتیل کی سہولت کیلئے کوششیں جاری ہیں،اسی حوالے سیوفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پرامید ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی