ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد شاہ رخ ارجمند بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام باد ہائیکورٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے دوران عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے خط میں کہا ہے کہ خاورمانیکا نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ خاورمانیکا کی جانب سے دوبارہ عدم اعتماد کے اظہار کے بعد اپیلوں پر فیصلہ سنانا درست نہ ہو گا، اپیلوں کو دیگر کسی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہے۔ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے خط میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں، خاورمانیکا اور ان کے وکلا نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی