i پاکستان

عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظورتازترین

June 03, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا۔ واضح رہے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔ عدت میں نکاح کیس کی سماعت اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی