عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت پرمفرور3رشتہ دار پاکستانی عوام کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے۔ شیخ رشید نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ہونیوالی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت پرمفرور3رشتہ دار پاکستانی عوام کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے۔خرم دستگیرکہتے ہیں قومی سلامتی کیاداروں کے مستقبل کافیصلہ بھی لندن میں ہی کریں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے،جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹا150روپے فی کلو نایاب ہوگیا،خریدار ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے۔افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔70غیرآئینی وزرا کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی