i پاکستان

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی،ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاریتازترین

June 05, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی