i پاکستان

عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور کو 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاتازترین

April 21, 2023

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا' علی امین گنڈا پور کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کر دیا گیا، پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو شکار پور سول کورٹ میں پیش کر دیا گیا، پولیس نے ایک مرتبہ پھر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی