ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے نوجوان کو اغوا کر نے کے بعد تشدد کانشانہ بناکر قتل کر نے والے سابق چوکی انچارج بچیانہ کو سزا ئے موت اور مجوعی طور پر 6 لاکھ روپے جرما نہ کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق چوکی انچارج نے 2018 میں نوجوان کو اغوا کر نے کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج امتیاز احمد گوندل نے تھانہ لنڈیا نوالہ کے مقدمہ میں اغوا کر کے لاش کو ٹھکانے لگانے اور اعانت کے مقدمہ میں سابق چوکی انچارج بچیانہ55 سالہ سب انسپکٹر خضر حیات کو قتل کر نے کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ رو پے جر مانہ جبکہ اغوا کر نے کے جرم میں عمر قید اور1 لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی