i پاکستان

عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات، آئی جی نے چارج چھوڑ دیاتازترین

December 21, 2022

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ آئی جی پنجاب کا چارج تاحال کسی افسر کو نہیں دیا گیا ہے، فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں بطور سکیورٹی ایڈوائزر تعیناتی بھی ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی