i پاکستان

آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، احسن اقبالتازترین

March 25, 2023

وفاقی وزیر براگئے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان ادارہ شماریات نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں جاری مردم شماری میں ہدف سے آگے ہیں، اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر 34 ارب روپے لگیں گے، اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی