عارف حبیب اور جیریز گروپ سمیت 10 بڑے اداروں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے )کے لیے دلچسپی ظاہر کردی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حبیب اینڈ جیریز کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے تصدیق کی ہے انہوں نے پی آئی اے خریداری کے لیے نیلامی میں حصہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے اندر پروازیں چلانے والی 3 نجی ایئرلائنز نے بھی پی آئی اے خریدنے کے حوالے سے پیشکش کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی