i پاکستان

عارف علوی کی فضل الرحمان سے ملاقات کا مقصد عمران خان کا پیغام پہنچانا تھاتازترین

September 18, 2024

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عارف علوی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو عوامی جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا، ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی بل عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، حکومت آئینی ترمیمی بل کی آڑ میں آئین پاکستان پر حملہ آور ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی بل کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اب مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔ کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ کا ریلیشن شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی