عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر 260100 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونیکی قیمت 1200 روپے کم ہوکر 222994 روپے پر آگئی۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 17 ڈالر سستا ہوکر 2481 ڈالر پر آگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی