اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی متنازعہ ٹوئٹ کے کیس میں ضمانت میں توسیع کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کردی۔ عالیہ حمزہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عالیہ حمزہ کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ حتمی دلائل کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے۔ اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی