حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں ججز کی تعداد میں اضافہ کرنے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے،پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں۔عدالتوں میں لاکھوں کیس زیر التوا ہیں،عمران خان اور ان کی جماعت ججز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر سیاست نہ کریں،اس ملک کو چلنے دیں،عمران خان اس ملک کے سیاسی اور اقتصادی نظام کے علاوہ اس ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ملک کو مستحکم کرنا ہے تو پھر عمران خان کو نواز شریف کی دی گئی مذاکرات کی دعوت کو سنجیدگی سے لینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے گرینڈ ڈائیلاگ کی جو بات کی ہے وہ ملکی سالمیت کے لیے سب سے اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی