سندھ حکومت کی جانب سے فی کلو گندم کی سپورٹ پرائس میں اچانک 45 روپے اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس میں یکدم 45 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا تھا کہ قبل از وقت سپورٹ پرائس مقرر کرکے مڈل مین کو فائدہ دیا گیا ہے۔ عبدلروف ابراہیم کے مطابق گندم کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے اندرون سندھ گندم کی ذخیرہ اندوزی ہوئی، حکومت سے درخواست ہے کہ آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے 24 گھنٹے میں گندم کا کوٹہ ریلیز کیا جائے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا عندیہ دیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آٹا 200 روپے کلو ہوسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی