i پاکستان

آٹھ ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریں گے،شیر افضل مروتتازترین

August 27, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔اسلام آباد کے علاقوں کو نو گو ایریا بنانا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔بلوچستان اور کے پی کے میں عسکریت پسندوں کو کچلنا ہے تو پھر ان سے مذاکرات کرنے چاہیے،عدلیہ میں اصلاحات کے نام پر جوڈیشل ریفارمز کی گئی تو تحریک انصاف اس کو مسترد کر دے گی۔منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔ملک کو اقتصادی اور معاشی لحاظ سے غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں اگر شدت پسندوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے تو اس سے انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی اپنے دور اقتدار میں تمام لوگوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اگر ہٹ دھرمی کا عمل جاری رہا تو پاکستان میں بنگلہ دیش سے بھی برے حالات ہوں گے۔پاکستان کے 25 کروڑ عوام جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے تنگ ا چکے ہیں۔ملک میں بدترین مہنگائی غربت نے جنم لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اغوا اور محاصروں کا سلسلہ جاری ہے۔لوگوں کو گھروں سے اٹھانا انہیں بلیک میل کرنا اور ان کے گھروں پر چھاپے مارنا یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔دارالحکومت اسلام اباد کے ریڈ زون کو کنٹیروں روم اور خاردار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔یہ کیسا ملک ہے جہاں پر بنیادی انسانی حقوق کی آزادی حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہو ںبلکہ آٹھ ستمبر کے جلسے کی تیاری کریں۔پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ اسلام آباد میں ہوگا۔عوام بوسیدہ نظام سے تنگ ا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ستمبر کے جلسے میں بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاوں گا۔عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں لوگوں تک عمران خان کا پیغام پہنچاوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی