i پاکستان

ا مریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے،مشاہد حسین سیدتازترین

February 12, 2025

سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے ۔ تفصیل کے مطابق حال میں حکومتی رہنماوں سے ملاقات کرنے والے امریکی کاروباری شخص جینٹری بیچ سے متعلق مشاہد حسین سید کی جانب سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سینئر سیاستدان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں 813 افراد کے نام ہیں، اس فہرست میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے، جینٹری بیچ کا نام پہلی بار سنا ہے، وہ امریکی حکومت کے سرکاری یا غیر سرکای نمائندے نہیں تھے۔ واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف سے جینٹری بیچ نے دبئی میں ملاقات کی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی